82

راولاکوٹ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا کالج ایک ہوا کے جھونکے سے اڑ گیا

راولاکوٹ۔۔محمد خورشید بیگ۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا کالج ایک ہوا کے جھونکے سے اڑ گیا 13کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تھوراڑ ضلع پونچھ کا ایک حصہ ہوا کا ایک جھونکا بھی برداشت نہ کر سکا اور ذمین بوس ہو گیا ….

کیا وجہ ہے کےان سرکاری عمارات کی تعمیر کے ذمہ دار اداروں انتظامیہ اور ٹھکیداروں کے گھروں کا کوئی حصہ نہیں گرتا جبکہ سرکاری ادارے تعمیر ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں کالج بلڈنگ کا یہ خوفناک حادثہ اگر کالج ٹائم میں رونما ہوجاتا تو خدانخواستہ کتنی ہی طالبات کی ذندگیاں داو پر لگ جاتیں اور ایک انسانی المیہ رونما ہوجاتا

تھوراڑ کے عوام اس کا نوٹس لیں اور اس کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے حکومت آزاد کشمیر پر دباو ڈالیں

اس بات کا بھی بلخصوص نوٹس لیں کے کون سا بااثر انتظامی آفیسر کروڑوں روپے کے منصوبوں کی جگہوں پر من پسند تعیناتیاں کرواتا ہے اور ان منصوبوں سے کتنا پیسہ ہضم کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں