201

باغ تحصیل ہیڈ کواٹر دھیرکوٹ میں حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

باغ عمران عباسی آزادکشمیر کے عوام صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم غربی باغ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دھیرکوٹ کے عملے کی مجرمانہ غفلت  داناہ سے متاثرہ شخص وسیم عباسی نے صدائے حق کشمیر نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حاملہ بیوی کو ڈیلیوری کے لیے  تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دھیرکوٹ لے گیا لیڈی ڈاکٹر اور عملے کی غفلت اور غلط انجکشن کی وجہ سے میری بیوی جاں بحق ہوگئی تفصیلات کے داناہ سے تعلق رکھنے والے وسیم عباسی اور اسکی بھابی اپنی بیوی کو لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال دھیرکوٹ لیکر گئے بیوی خود چل کر گاڑی میں سوار ہوئی جب ہسپتال لیکر گئے نرسوں کو پوچھا یہ ٹھیک پوجائیں گی انکا کہنا تھا دس پندرہ منٹ تک ڈیلیوری کامیاب ہوجائے گی ٹھیک ہوجائیں گی لیکن انکی بھابی کے مطابق جب حاملہ خاتوں کو ٹیکہ لگایا اس کے تھوڑی دیر بعد مریضہ کی حالات خراب ہوگئی اسکی ٹانگوں سے جان نکل گئی وہ کہنے لگی میں مرنے لگی ہوں نرسیں علاج کرتی رہی اور لیڈی ڈاکٹر نیند کے مزے لیتی رہی اسکی حالت زیادہ خراب ہونے پر اپنی مریضہ کو گاڑی پر لے کر باغ جانے کی کوشش کی اسکے بعد پینگاں پہنچ کر دم توڑ گئی جب واپس دھیرکوٹ لیکر گئے انکو کہا کہ آپ نے مریضہ کی جان لے لی اپنے آپکو بچانے کے لیے لیڈی ڈاکٹر اور نرسوں نے کہا کہ یہ شاک میں ابھی زندہ ہے اسکے مرنے کے بعد بھی کنولے اور انجکشن لگائی گوشت میں ڈریپ لگا کر کہا کہ آپ اب باغ لے جائیں جب باغ گئے تو انکا کہنا تھا انکی موت ڈیڑھ گھنٹہ پہلے واقع ہوچکی ہے خاتون مریضہ کے بازو پر جگہ جگہ سرنجوں کے کالے نشان بن چکے تھے انکے بازو پر سوجن کی وجہ سے موٹے ہوگئے تھے جبکہ بچہ بھی جاں بحق ہوگیا تھا دو جانوں کا قتل ہوگیا جبکہ ایک تین سال کی  بچی ماں کی شفقت سے محروم ہوگئی بار بار کہتی ہے ماں کے پاس لے چلو متاثرہ شخص کی آنسو اگئے اس کا کہنا تھا بچی کو ماں کہاں سے لاکے دوں افسوس اس بات کا ہے کہ اپنے آپکو بچانے کے لیے مرنے کے بعد ہسپتال عملے نے ٹیکے اور ڈریپ لگائیں متاثرہ شخص کاوزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیرصحت سے فوری نوٹس لیکر انصاف دلانے کا مطالبہ واقعے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دھیرکوٹ کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کا مطالبہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی سوشل میڈیا پر ہسپتال عملے کی مجرمانہ غفلت پر کاروائی کا مطالبہ ذور پکڑ چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “باغ تحصیل ہیڈ کواٹر دھیرکوٹ میں حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

  1. اسلا م علیکم ۔میرا نام وسیم کشمیری ہے میں سعودی عرب سے ہوں جی اس واقعہ کے بعد عوام علاقہ نے وراثہ کا ساتھ دے کر کو ئی احتجاج کیا ہے کہ ویسے ہی حاملہ عورت کو مردہ پایا کر گھر لے گئے ہیں اس تحریر کو پر کر بہت افسوس ہوا ہے اللہ پاک اس عورت کو رمضان المبارک کے مہینے میں درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

تبصرے بند ہیں