162

کھوئی رٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر پولیس اہلکاروں نے غریب ریڑھی بانوں پر دھاوابول دیا

کھوئی رٹہ (نیوز آن لائن)کھوئی رٹہ تحصیل انتظامیہ نے غریب ریڑھی بانوں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے اسسٹنٹ کمشنر کھو ئی رٹہ کے حکم پر پولیس اہلکاروں نے غریب ریڑھی بانوں پر دھاوابول دیا۔ اہلکاروں نے اٹھاکر غریبوں کو تھانہ لے کربند کر دیا کہاں جائیں کیاکریں چوری کریں ڈاکہ ڈالیں اگر ریڑھی نہ لگائیں تو کیا کریں منتخب باڈی انجمن تاجراں چھوٹے تاجروں کا تحفظ دینے میں بھی مکمل ناکام ، انتظامیہ شہر کا کچرا اٹھوا نہ سکی تمام غصہ غریب ریڑھی بانوں پر نکال دیا غریبوں کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے سیاسی و سماجی حلقے تٖفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کھوئی رٹہ کے حکم پر پولیس غریب ریڑھی بانوں کو اٹھا کر تھانہ لے گئی اور ان کو پابند سلاسل کر دیا غریب ریڑھی بانوں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے گے پولیس کی کاروائی سے غریب رل گے کھوئی رٹہ شہر کی گندگی اندرون شہرمیں مختلف جگہوں پر پڑی ہوئی ہے انتظامیہ شہر سے گندگی تو نہ اٹھا سکی مگر غریبوں کو اٹھا کر تھانہ لے گئی انجمن تاجراں کی نومنتخب باڈی تاجروں کے مسائل سے نا بلد،انجمن تاجراں کے عہدیداران تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں پولیس غریب ریڑھی بانوں کو اٹھا کر تھانہ لے گئی مگر انجمن تاجران کی نو منتخب باڈی سے تھانہ جانا تو دور کی بات فون کر کے پوچھنا بھی گوارا نہ کیا اسسٹنٹ کمشنرنے اپنوں کو نوازنے کے لئے نئی گوشت مارکیٹ بنوائی مگر مارکیٹ میں جانے کے لئے کوئی بھی تاجر تیار نہیں اسسٹنٹ کمشنرمارکیٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تاجروں کو زبردستی بھیج رہے ہیں اگر کوئی تاجر انکار کرے تو پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا جاتا ہے تاجر پریشان ہیں مگر کوئی داد رسی نہیں کی جا رہی ریڑھی بان اگر فروٹ اور سبزی کی ریڑیاں نہ لگائیں تو غریب آدمی کا اپنے بچوں کے لئے فروٹ لے کر جانا خواب بن جا تا ہے ریڑھی بانوں سے فروٹ انتہائی مناسب اور کم ریٹ پر ملتا ہے جو کہ تحصیل انتظامیہ کو ناگوار گزرتا ہے عوامی حلقوں اور عقاب گروپ انجمن تاجران کی طرف سے انتظامیہ کی اس کاروائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے سے انتظامیہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہے اگر آئندہ ایسی کاروائی کی گئی تو شٹر ڈاؤن احتجاج کریں گے غریبوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کسی صورت قبول نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں