14

آزادکشمیر ڈان سائنس کالج میں دردناک واقعہ طالبہ جابحق

میرپور(شمعون ذیشان چوہدری)بجلی کا کرنٹ لگنے سے طالبہ جان کی بازی ہار گئی ایم ایس سی کی طالبہ صدف دختر اللہ رکھا ساکن ہزاری تحصیل برنالہ نجی اسکول (ڈان سائنس کالج برنالہ) کے چھت پر سے 11000 واٹ بجلی کی تار ٹوٹ گرنے سے جابحق ہوگئی جبکہ ساتھگی طالبات بھی زخمی، اپنی ساتھی کی اچانک موت پر طالبات دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی موقع لوگوں کا رش بعض طالبات کے زخمی بھی ہوئیں۔ سانحہ کے بعد کالج میں بھگدڑ مچ گئی، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ حافظ محمد علی نے غیر معینہ مدت کے لیے کالج میں تدریس کا عمل بند کروادیا۔طالبہ کی حادثاتی موت پر ورثاء شدت غم سے نڈھال ہو گئے دوسری جانب عوامی حلقوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے جن میں حفاظتی کوئی انتظام نہیں ان کے خلاف کارروائی ہونے چاہیے جبکہ متعلقہ سکول کے پرنسپل کیخلاف قتل کی FIRدرج ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں