21

منی لنڈن کراچی بن گیاپولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی سے زخمی

میرپور(شمعون ذیشان چوہدری ) منی لنڈن کراچی بن گیاپولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی قیصر سول کپڑوں میں موٹرسائیکل پر سوار بندروڈپرجارہاتھا کہ اچانک منشیات فروش اور اس کے ساتھیوں سے مڈبھیڑ ہوگئی پولیس کا موقف اہلکار اکیلا تھا ملزمان سے تلخ کلامی بھی ہوئی عینی شاہدین کادعوی تفصیلات کے مطابق تھانہ تھوتھال میں تعینات اہلکار قیصر کو بندروڈ پر دوران سفر ملزم نصیر عرف نصیرو نے گولی مار کرزخمی کردیا پولیس کے مطابق گشتی پارٹی ملزمان کی گرفتاری کیلئے گئی تھی جس کی قیادت اے ایس آئی خاور کررہی تھے جبکہ ڈی ایف سی جاوید بسر ابھی ہمراہ تھا تاہم عینی شاہدین کے مطابق اہلکار قیصر اکیلا اور سول کپڑوں میں تھا اچانک مڈبھیڑ کے بعد تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے اسلحہ نکال لیا قیصر نے فائرنگ سے بچنے کیلیے منت سماجت کی لیکن نصیرو اہلکار کو گولی مارکرزخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا زخمی کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے نصیرو اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں