38

سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر میں داخلے سے روک دیا گیا

قابض بھارتی فوج نے انڈین نیشنل کانگریس کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر میں داخلے سے روک دیا، جموں ایئرپورٹ سے واپس نئی دہلی بھجوادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر مسلمان رہنماء غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، انہیں جموں ایئرپورٹ سے واپس دہلی بھجوادیا گیا، ایک ماہ میں دوسری بار سابق وزیراعلیٰ کو جموں و کشمیر میں داخلے سے روکا گیا۔

کانگریس کے ریاستی ترجمان رویندر شرما نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ غلام نبی آزاد دوپہر پونے تین بجے دہلی سے جموں پہنچے تھے تاہم انہیں ایئرپورٹ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور تقریباً سوا چار بجے زبردستی پرواز میں سوار کروا کر نئی دہلی بھجوادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں