25

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ،ہیلتھ ایمپلائیز ،پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کا بھارت کے ظلم وستم مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوکے خلاف احتجاجی مظاہرہ

راولاکوٹ صدائے حق کشمیر نیوز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ،ہیلتھ ایمپلائیز ،پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کا بھارت کے ظلم وستم مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوکے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد پی ڈبلیو ڈی کے دفتر کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی شرکائ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر واجد علی صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خورشید اقبال ،صدر پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین افتخار شاہین ،صدر پی ایم اے پونچھ ڈاکٹر تقی انور،ایپکا کے راہنمائ ارشاد خان ،ہیلٹھ ایملائز کے سرپرست اعلیٰ خالد خان اور دیگرنے کہاکہ اس وقت بھارت نے کشمیر پرشب خون مارنے کی کوشش کی ہے ہم حالت جنگ میں ہیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تقسیم کشمیر کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے پاک آرمی کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کو ہمہ وقت تیار ہیں مودی کوچھٹی کا دودھ یاد کرا کر چھوڑیں گے جنگیں دماغوں اوردلوں سے لڑی جاتی ہیں۔مقبوضہ کشمیرکے نوجوانوں نے بھارت کودماغوں اوردلوں سے شکست دے دی ہے آزادی کے لئے جیلوں میںجاناپڑتاہے،تحریکوں میں جذباتی لوگ کچلے جاتے ہیں۔ کشمیریوں نے جذبات سے نہیں عقل وفہم سے بھارت سے جنگ لڑی اورجیت گئے انہوں نے کہا کہ مودی کے اس اقدام سے کشمیریوں کے دلوں میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھی ہے جس کا شعلہ اقوام متحدہ اورساری دنیامیں پہنچ گیاہے۔مقبوضہ کشمیرایک آتش فشاں پہاڑبن چکا ہے اگرپھٹ گیاتوجنوبی ایشیائ کاامن تہہ وبالاہوجائے گا۔مقبوضہ کشمیرسے مودی کوکرفیواٹھاناپڑے گامودی کے ہاتھوں سے کشمیرنکل چکاہے اورناگالینڈبھی نکل چکاہے خالصتاًن کی تحریک بھی سراٹھانے لگی ہے ۔طاقت کے زورپرکشمیریوں کوزیادہ دیرغلام نہیں رکھاجاسکتا۔نیلسن منڈیلانے 36سال جیل میں گزارے ،جیل سے جب رہائی ملنے لگی تونیلسن منڈیلانے جیل کے حکام سے پوچھاکہ کیامیری قوم آزادہوگئی ہے یہ جذبہ حب الوطنی ہے ،مقبوضہ کشمیرکی دھرتی پرکہیں نیلسن پیداہوچکے ہیں۔مقبوضہ کشمیراقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں جوپیش کیاگیاہے اس سے مسئلہ کشمیرزندہ ہوگیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں