18

ٹیررفنڈنگ الزام میں جموں وکشمیرکے سابق رکن اسمبلی راشد انجینئرکواین آئی اے نے گرفتارکرلیا تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیرکے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید عرف راشد انجینئرکو گرفتارکیا گیا ہے

تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیرکے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید عرف راشد انجینئرکو گرفتارکیا گیا ہے۔ ٹیرر فنڈنگ سے متعلق معاملے میں ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔ کل این آئی اے انہیں پٹیالہ کورٹ کے سامنے پیش کرے گی۔ این آئی اے کی کوشش رہے گی کہ راشد انجینئرکی حراست میں اضافہ ہو۔ اس سے قبل این آئی اے نے ٹیررفنڈنگ کے ایک معاملے میں اتوارکو راشد انجینئرسے دہلی میں پوچھ گچھ کی تھی

راشد انجینئر، این آئی اے کے نشانے پرگزشتہ کچھ سالوں سے ہیں۔ ستمبر2017 میں جانچ ایجنسی این آئی اے نے پہلی بارانہیں پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا تھا۔ راشد جموں وکشمیرکے لینگٹ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس وقت راشد نے این آئی اے کی اس کارروائی اورجانچ کو ‘سیاست’ سے متاثربتایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں