49

بانی آزادکشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سولہویں برسی عقیدت واحترام سے بناٸی گٸی

راولاکوٹ صدائے حق کشمیر نیوز
بانی آزادکشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سولہویں برسی عقیدت واحترام سے بناٸی گٸی برسی کے موقع پر پونچھ یونیورسٹی میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے یورپین یونین اور برطانوی پالیمنٹ کے ممبران اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی کانفرنس کے میزبان صدر آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار مسعود خان تھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے نہتے عوام خواتین بچوں کے خلاف پیلٹ گنوں کا استعمال ہو رہا ہے بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے جو کشنیریوں کا بنیادی حق ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا یورپین پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدے داران میرپور کے دورے کے بعد پونچھ آۓ ہیں بعد ازاں مظفرآباد جاٸیں گے یہ ممبران دیکھ لیں کہ یہاں کوٸی فوجی چھاٶنی نہیں ہے لوگ آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں بھارت کشمیریوں کو انکا حق حق خود ارادیت دے بھارت نے فروری میں ہونے والے الیکشن کے موقع پر اور ایل او سی پر بسنے والی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے بھارت ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کو مسترد کر چکا ہے یورپین پارلیمنٹ برطانیہ اور عالمی برادری مسٸلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے انھوں نے کہا کہ غازی ملت نے انتہاٸی نا مساعد و مشکل حالات میں کام کیا وہ ہمارے ہیرو ہیں تقریب سے صدر آزاد کشمیر کے علاوہ ممبر یورپین پارلیمنٹ رچرڈ گوربیٹ مس کروزہ راجہ نجابت حسین سردار صدیق خان شفق محمود اور رسول جان نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں