17

بشارت شہید روڈ کے لیے غربی باغ کی مائیں بہنیں سڑکوں پر آگئیں

غربی باغ صدائے حق کشمیر نیوز غربی باغ کی تاریخ میں پہلی بار چڑالہ مرکز میں بشارت عباسی شہید روڈ کی تعمیر کے حق میں خواتین کا ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ  چڑالہ بازار میں خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اس سے قبل کسی بھی عوامی مسلے کے حل کے لیے یہاں کی خواتین سڑکوں پر نہیں آئیں یہ مظاہرہ صبح 10بجے چڑالہ میں ہوا جس میں خواتین اس اہم ترین مسلے کے حل کے لیے جدوجہد کا آغاذ کردیا اور عہد کیا کہ وہ اس مسلے کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گی اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ بشارت عباسی شہید سڑک کی تعمیر کے لیے 29جولائی کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا خواتین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بے حسی اور بشارت شہید سڑک کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا کیا کاہنڈی بلٹ کی عوام ٹیکس نہیں دیتی آخر ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے  آج سڑک کی عدم تعمیر کی وجہ سے سڑک پر سفر کرنا ناممکن ہوگیا ہے آج جب دنیا چاند پر قدم رکھ چکی ہے کاہنڈی کی عوام پتھر کے دور میں جینے پر مجبور ہے انکا کہنا تھا کہ بشارت شہید روڈ کی تعمیر تک مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی روڈ کی تعمیر تک جدوجہد .جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں