45

محكمہ شاہرات كی غفلت۔٘گڑھی دوپٹہ سے ھولیاں سنیکوٹ پٹھیالی جانے والی سڑك بانڈیاں اور منگر كے مقام پر طغیانی كے باعث مکمل طور پر بند

مظفرآباد
محكمہ شاہرات كی غفلت۔٘گڑھی دوپٹہ سے ھولیاں سنیکوٹ پٹھیالی جانے والی سڑك بانڈیاں اور منگر كے مقام پر طغیانی كے باعث مکمل طور پر بند۔ عوام علاقہ شدید سفری مشکلات کا شکار۔معمر افراد مرد وزن بچوں سمیت بیماروں اور ملازمین كو شدید پریشانی كا سامنا۔تفصیلات كے مطابق دارالحكومت كے نواحی علاقہ گڑھی دوپٹہ تا ہولیاں سنكوٹ سڑك پر پٹھیالی كے مقام پر مون سون كی تباہ كاریوں اور محكمہ شاہرات كے ایكسین ایس ڈی او كی عدم توجہی اور غفلت نےعوام علاقہ سمیت سركاری ملازمین معمر افراد مرد و زن بچوں كو سفری صعوبتوں كا شكار كر ركھا ہے۔اشیاے خورد نوش كی قلت اور بھاری كرایوں نے عام علاقہ كو فاقوں كا شكار كر كے ركھ چھوڑا ہے۔معمولی بارش كے بعد خستہ حال سڑك ہر قسم كی ٹریفك كے لیے بند ہو جاتی ہے فور بای فور گاڑیاں من پسند كرایہ لے كر عوام كی مجبوری سے بھرپور مستفید ہوتی ہیں اگر كوی بیمار ہو جاے تو ہسپتال پہنچانا ناممكن ہے عوام علاقہ ہولیاں۔سنیكوٹ۔پٹھیالی۔بانڈیاں۔منگر اور دیگر نے  حکومت آذاد کشمیر چیف سیكرٹری آزاد كشمیر سے درخواست كی ہے كہ اس سڑك كی خستہ حالی محكمانہ عدم توجہی اور ایكسین ایس ڈی او كی جانب سے برتی جانے والی فرایض سے غفلت پر باز ہرس كرتے ہوے فوری نوٹس لیا جاے اور سڑك كو ٹھیك كروایا جاے تا كہ لاكھوں كی آبادی زندگی كی بنیادی سہولت سے مستفید ہو سكے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں