13

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا دوروزہ فری ڈینٹل کیمپ اختتام پذیر‘600سے زائدمریضوں نے استفادہ کیا

مظفرآباد صدائے حق کشمیر نیوز المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا دوروزہ فری ڈینٹل کیمپ اختتام پذیر‘600سے زائدمریضوں نے استفادہ کیا
آزادکشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی فری ڈینٹل کیمپ لگائے جائیں گے‘ فلاح انسانیت کے مختلف شعبوں میں خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا،عتیق کیانی
دانتوں کی صفائی معمولات میں شامل کریں‘عدم توجہی سے بیشتر بیماریاں جنم لیتی ہیں‘ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر طلحٰہ خضری،ڈاکٹرطہٰ عتیق،ڈاکٹرحمزہ،ڈاکٹرجاذب،ڈاکٹر زرق خان، ڈاکٹرطائف خان،ڈاکٹر سعد،ڈاکٹرشایان ودیگرکی گفتگو

مظفرآباد// رپورٹ : سفیراحمدرضا
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا دوروزہ فری ڈینٹل کیمپ اختتام پذیر‘دوسرے روزاڑھائی سو،مجموعی طورپر600سے زائد مریضوں کا معائینہ،ڈینٹل ایکسرے،شوگرٹیسٹ، دانتوں کی صفائی،فلنگ،ادویات کی فراہمی اور ناکارہ دانت نکالے گئے۔مریضوں کو حفظان صحت کے بنیادی اصولوں سے آگاہی دی گئی۔المصطفیٰ کمپلیکس میں منعقدہ دوروزہ فری ڈینٹل کیمپ میں المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی آزادکشمیر کے صدر عتیق احمدکیانی، ڈاکٹر طلحٰہ خضری نے دورہ کرنے والی مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کا خیرمقدم کیا اور انہیں المصطفیٰ کی سماجی خدمات اورجاریہ فری ڈینٹل کیمپ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔پی پی رہنما شوکت جاویدمیر،آئی سی آرسی ری ہیبلٹیشن سنٹر انچارج ڈاکٹر بلال ظفر،علامہ آفتاب حسین چشتی، علامہ عبدالشکورقادری،عثمان صدیق،بلال احمدلون،آپ نیوز کے بیوروچیف محمداقبال میر،اے آروائے کے فداحسین، نائنٹی ٹو نیوز کے وقاص کاظمی نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور المصطفیٰ کی سماجی خدمات کوسراہا۔اس موقع پرالمصطفیٰ کراچی کے ماہرڈینٹل سرجنزڈاکٹرزکی ٹیم ڈاکٹرطہٰ عتیق،ڈاکٹرحمزہ،ڈاکٹرجاذب،ڈاکٹر زرق خان، ڈاکٹرطائف خان،ڈاکٹر سعد،ڈاکٹرشایان ودیگر بھی موجود تھے۔فری ڈینٹل کیمپ میں المصطفیٰ میڈیکل ٹیم بھی پیش پیش رہی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی آزادکشمیر کے صدر عتیق احمدکیانی نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام آزادکشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی دانتوں کا مفت معائنہ کے کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ کی جانب سے فلاح انسانیت کے مختلف شعبوں میں خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم انسانی بنیادوں پر بلاتخصیص بھلائی کے امور انجام دیں اور اپنے حصے کا کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر حکومتوں یا خیراتی اداروں کادست نگربن کے رہنے کا مزاج بدلنے کی ضرورت ہے۔ باشعور لوگوں کو آگے بڑھ کر معاشرے کی محرومیاں اور انارکی ختم کرنے کیلئے بااعتماد سماجی اداروں کے ساتھ ملکر کرداراداکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ المصطفےٰ کا یہی مشن ہے کہ جس قدرممکن ہو،مستقل مزاجی اور سنجیدگی کے ساتھ لوگوں کی بلا تخصیص خدمت کی جائے تاکہ موجودہ افراتفری، مہنگائی، غربت و بدحالی کا شکار عوام کوممکنہ حدتک حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہاکہ ہم بتدریج اپنی ذمہ داریاں اداکرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ نے ہونٹ اور تالوکٹے افراد کی فری پلاسٹک سرجری کیمپ، سفیدموتیہ کے مریضوں کے مفت آپریشن،آنکھوں کے معائینہ کے کیمپ، فری میڈیکل کیموں کے بعد آزادکشمیرمیں پہلی بار فری ڈینٹل کیمپ لگایا ہے اورہماری کوشش ہوگی کہ یہ کیمپ وقتاً فوقتاً لگتا رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے المصطفیٰ کراچی کے ذمہ داراور فری ڈینٹل کیمپ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر طلحٰہ خضری نے کہاکہ کشمیر بہت خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت اچھے،ملنسار اور بااخلاق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں حفظان صحت کے اصولوں بارے مذید شعور بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔ فری ڈینٹل کیمپ کے دوران ڈینٹل سرجن ڈاکٹرزنے مریضوں کو دانتوں کی صفائی معمول بنانے کی ہدائت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی عدم توجہی اوردانتوں کی حفاظت نہ کرنے وجہ سے بیشتر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔لوگ اپنے دانتوں کی حفاظت کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔یادرہے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام مظفرآباد کیمپ کے بعد 16/17جولائی کو کٹن نیلم ویلی،18/19جولائی دوھنیال شاردہ میں کیمپ لگائے جائیں گے اس سے قبل ڈینٹل کیمپ لگانے کا آغاز کوٹلی میں ہوا تھا جہاں 10/11جولائی کو کیمپ لگائے گئے جن میں بڑی تعداد مریضوں کا معائنہ،دانتوں کی صفائی، فلنگ اور دیگر متعلقہ امراض کا معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔no

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں